امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، وزیراعظم

دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کےکردار کا اعتراف کیا، افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ہم صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے داعش کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری کے تناظر میں پاکستان کےکردار کو سراہا، شریف اللہ افغانستان کا شہری اور ایک مطلوب دہشتگرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد دہشتگردوں اور عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنا ہے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہیں اور اس کوشش میں پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں جن میں ہمارے 80 ہزار سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانیں بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کے صدر ٹرمپ بھی معترف
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











