جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

وسیم اختر کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا یا نہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

05 مارچ, 2025 21:53

مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کے سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر پر چھاپے کی اطلاعات کی حقیقت سامنے آگئی۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس کی تحقیقات کے لیے وسیم اختر کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ پولیس نے رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپہ وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے تاہم وسیم اختر نے ان دعووں کی تردید کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس آئی یو کی ٹیم نے وسیم اختر کے گھر چھاپہ نہیں مارا جب کہ پولیس ٹیم سابق میئر کراچی کے بیٹے سے مصطفیٰ قتل کیس میں کوئی تفتیش بھی نہیں کر رہی،

سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ذرائع نے بتایا کہ سابق میئر کے گھر کوئی پولیس کا چھاپہ نہیں مارا گیا اور ان کے بیٹے کا مصطفیٰ قتل کیس سے کوئی تعلق بھی نہیں جب کہ وسیم اختر کے صاحبزادے پچھلے 4 سال سے امریکا میں مقیم ہیں۔

ایس آئی یو کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم نے وسیم اختر کے گھر چھاپہ نہیں مارا اور نہ ان کے بیٹے سے کسی کیس میں کوئی تفتیش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کیخلاف تمام تفصیلات سامنے آگئیں

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی، شیراز کے علاوہ پاکستانی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن بھی منشیات فروشی کے جرم میں پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ادھر انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع کردی۔

قبل ازیں، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کیا لیکن وہ گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں با اثر افراد کا ہاتھ ہے، گورنر سندھ

ایف آئی اے کے اہلکار ایس ایچ او گزری کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر کے باہر تقریباً ایک گھنٹے تک کھڑے رہے ۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کے وکلا بھی گھر کے باہر موجود تھے ۔

ایف آئی اے اور پولیس اہلکار ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی سے رابطے کی کوشش کرتے رہے اور دروازے کھٹکھٹاتے رہے لیکن ملزم ارمغان کے گھر کا دروازہ نہیں کھولا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔