جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کھوئی رٹہ میں فری لانسنگ ہب کا قیام

06 مارچ, 2025 08:15

ایس سی او کی جانب سے کھوئی رٹہ میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا ہے۔

کھوئی رٹہ میں فری لانسنگ ہب نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی نئی راہیں کھولے گا، ایس سی او ویژن 2025 کے تحت جو کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 سال میں 100 آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا عزم رکھتا ہے، فری لانسنگ ہب کھوئی رٹہ 16 ماہ میں قائم ہونے والا 63واں آئی ٹی سینٹر ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر میں فری لانسنگ ہبز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ یہ فری لانسنگ ہب نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقے کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔

 

 

ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب میں جدید آئی ٹی سہولیات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

ایس سی او ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔