آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کےشمالی اضلاع میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔
اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











