گوگل نے بھی خواتین کی خدمات کا اعتراف کر لیا

گوگل نے بھی خواتین کی خدمات کا اعتراف کر لیا
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔
گوگل نے اپنی مخصوص روایت برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈوڈل تبدیل کر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے والی خواتین کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے خواتین کے دن پر جینڈر پیرٹی رپورٹ آئی سی ٹی کا اجرا کر دیا
اس گوگل ڈوڈل میں خلاء باز، ڈی این اے، ڈھانچے سمیت مختلف آرٹ ورک سے سائنس لیب، خلاء اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین کی شراکت کی نمائندگی کی گئی ہے۔
گوگل کے مطابق عالمی یومِ خواتین یاد دہانی کرواتا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ خواتین کی کامیابیوں نے ہماری دنیا تبدیل کر دی ہے اور ان کی اجتماعی خدمت سے ہم جدید دنیا کے عجائبات کا تجربہ کرنے کے قابل بنے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی سطح پر سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں خواتین افرادی قوت کا صرف 29 فیصد ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ ہر سال یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












