وزیر اعظم نے خواتین کے دن پر جینڈر پیرٹی رپورٹ آئی سی ٹی کا اجرا کر دیا

وزیر اعظم نے خواتین کے دن پر جینڈر پیرٹی رپورٹ آئی سی ٹی کا اجرا کر دیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جینڈر پیرٹی رپورٹ آئی سی ٹی کا اجرا کر دیا۔
اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن پر آج کی تقریب شاندار ہے، پاکستان میں خواتین کی تعلیم چیلنج تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم سنگین مسئلہ تھا، خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے، خواتین نے تحریک پاکستان اور اس کے بعد بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ایک عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بناسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:قائداعظم کی شہباز شریف سے ملاقات کی اے آئی ویڈیو وائرل;
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں، اسلامی معاشرے میں خواتین کے احترام پرزور دیا گیا ہے
پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالامال ہیں، قوم کی بیٹی مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کررہی ہیں، نصرت بھٹو اورکلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا، اپنے کردار سے خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں،
پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کیخلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی، گزشتہ حکومتوں کے اچھے کام ختم کرنے کی روایت کیخلاف ہوں، ہر حکومت کےاچھے کام کو جاری رہنا چاہیے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈے کیئرسینٹرز کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے، خواتین کیلئے پنک بسوں کا اجرا کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایک بہت بڑا چیلنج تھا، میرے دوروزارت میں پنجاب کے بھٹو ں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











