قائداعظم کی شہباز شریف سے ملاقات کی "اے آئی ویڈیو وائرل”

قائداعظم کی شہباز شریف سے ملاقات کی اے آئی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کیساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کیساتھ وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف بانی پاکستان کو ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کررہے ہیں۔
اے آئی ویڈیو میں قائداعظم کو شہباز شریف کیساتھ ملاقات کے دوران کنٹریکشن میں ہدایات دیتے اور آفس میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











