جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایف 9 پارک کے قریب تشدد کا واقعہ، خواتین اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی

10 مارچ, 2025 18:54

اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے قریب  تشدد کے واقعے میں خواتین اور ملزم جمال نے صلح کرکے معاملے کو ختم کردیا۔

پولیس کے مطابق راضی نامہ ہونے کے بعد ملزم جمال کی 7 مارچ کو ضمانت ہوچکی جب کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق خواتین نے کہا ہے کہ ہم نے مکمل تسلی کرلی، جمال بے قصور ہے اور مقدمہ غلط فہمی پر درج کیا گیا۔

خواتین نے بیان میں کہا کہ ہم نے جمال کے ساتھ راضی نامہ کرلیا، اگر عدالت جمال کو رہا کرے یا کیس سے بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

خواتین نے کہا کہ وہ مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں جب کہ راضی نامہ پر تینوں خواتین کے دستخط بھی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد  کے ایف 9 پارک کے قریب سڑک پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزمان کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ساتھ خواتین کو زدوکوب کیا اور ان سے 10 تولہ زیوارت، 20 لاکھ نقدی چھینی تھی۔

پولیس ترجمان کا بتانا تھا کہ واقعہ 23 فروری کا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔