جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ایئر چیف مارشل سے ملاقات

13 مارچ, 2025 22:22

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا اہم دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل نے ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کےدرمیان دیرینہ مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔

اہم ملاقات میں دونوں اعلیٰ افسران نے تعاون اور تربیتی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی غیر معمولی ترقی کو سراہا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر گفتگو کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔