سسرالیوں کا داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ، جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی

سسرالیوں کا داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ، جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سسرالیوں نے داماد پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔
جھگڑے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے داماد آصف صادق کا والد محمد صادق زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ واقع اور دونوں فریقین میں جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی فوٹیج میں ملزمان کو سرعام سڑک پر رائفل، پستول اور ڈنڈوں سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقع کی درخواست فائرنگ سے متاثرہ شخص محمد صادق کی جانب سے چار نامزد اور تین نامعلوم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی گئی۔
درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ میرا بیٹے آصف صادق کی شادی ملزم لیاقت یوسف کی بیٹی سے ہوئی تھی، بیٹا آصف اپنی دکان پر تھا کہ اس کے سسرالی لیاقت، شان او رمضان نے ساتھی شہباز کے ہمراہ اسلحہ سے حملہ کیا۔
درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ملزم شان، رمضان اور ساتھی شہباز نے رائفل اور پستول سے سیدھی فائرنگ کی۔
اس کے علاوہ ملزم شان کی جانب سے فائر کی گئی گولی شہری محمد صادق کی دائیں ٹانگ پر لگی، مدعی مقدمہ نے الزام لگایا کہ اندراج درخواست اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










