اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

سلمان خان کن دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے؟

28 مارچ, 2025 11:15

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان نے بتادیا کہ وہ کن دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فلم ہٹ ہو تو پروڈیوسرز کوئی شکایت نہیں کرتے لیکن اگر فلم فلاپ ہو جائے تو وہ آکر نقصان کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم چلانا اداکار کی ذمہ داری ہے کیونکہ پردے پر وہی نظر آتا ہے اسی پر سارا الزام آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بجٹ میں بہت بڑی غلطیاں کر رہے ہیں، اب ہر کوئی خود کو بہتر ثابت کرنے کی دوڑ میں ہے جبکہ فلم بینوں کی دلچسپی کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

میڈیا کی جانب سے اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے، جیسے کہ رشمیکا مندانا کے ساتھ ان کی جوڑی بنی ہے۔

اس سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر میں اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو مجھے دس بار سوچنا پڑے گا۔

Durga Puja celeb fashion | Ananya Panday and Janhvi Kapoor outfits that are ideal for Durga Puja celebrations

اداکار نے بتایا کہ نئے اداکار دو ہیرو والی فلموں میں کام کرنے سے کتراتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ شاہ رخ، عامر، سنی دیول، سنجے دت، انیل کپور کے ساتھ کئی فلمیں کر چکے ہیں، جس سے نہ صرف دوستی بنتی تھی بلکہ باکس آفس بزنس بھی بڑھتا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔