اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا "اسلامی جواز” پیش کردیا

29 مارچ, 2025 16:15

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھادیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ سے متعلق دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی خود کو میرے لیے سنوارے، ویسے ہی میرا فرض ہے کہ میں اس کیلئے خود کو صحیح رکھوں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کن دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے؟

مولانا نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "حورین جنت اپنے شوہروں کیلئے آراستہ ہوتی ہیں جیسے ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم کیلئے کرتی تھیں۔

صوفیاء پر طنزیہ تبصرہ:

مولانا نے کہا کہ صوفیاء کے روز مرہ کے معمولات جیسے بھوکے رہنا، پھٹے پرانے کپڑے پہننا، سوکھی روٹی کھانے پر اپنا ردعمل دیا کہ دراصل یہ اسلامی تعلیمات کا حصہ نہیں صحابہ کی ذاتی پسند تھی۔

سوشل میڈیا پر ردعمل:

ایک صارف نے کہا مولانا صاحب نے ‘ہیئر ٹو اسٹے’ کا نیا اسلامی تصور پیش کردیا۔ دوسرے نے مذاق کیا: اب ہر گنجے شخص کی دلیل ہوگی – ‘میں تو دین پر عمل کر رہا ہوں۔

کسی نے سوال کیا: کیا اب ‘بیوٹی پارلر جانا’ بھی سنت ہوگیا؟

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔