بھارت کی ریاستی دہشتگردی؛ حزب اللہ کے حق میں نعرہ لگانے پر مقدمہ درج

مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کی قابض افواج نے بارہمولہ میں کارروائی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرنے پر متعدد افراد پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں کارروائی عمل کرتے ہوئے دہشتگری پھیلانے کے ایکٹ کا الزام لگاکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں موقف اپنایا کہ مقبوضہ وادی میں جلوس کے دوران بعض افراد کو حزب اللہ کے جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے دیکھا گیا، جن پر تنظیم کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر موجود تھیں، ان افراد کو حزب اللہ کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنا گیا، جسے پولیس نے عوام کو اکسانے اور دہشت گردی کی حمایت کے مترادف قرار دیا ہے۔
پولیس کارروائی اور تحقیقات
بارہمولہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












