اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان، پھر یوٹرن؟

29 مارچ, 2025 17:07

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

غنا علی کی جانب سے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں 28 مارچ کو اس وقت پھیلیں جب کہ ان کے انسٹاگرام اسٹوری میں انڈسٹری کو الوداع کہنے کی اسٹوری شیئر کی گئی۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا اسلامی جواز پیش کردیا

غنا علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی تو انہوں نے ایک اور وضاحتی اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں۔

اداکارہ نے وضاحتی اسٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں، یہ سچ ہے کہ ابھی وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں لیکن مستقبل میں وہ اپنے اہل خانہ کو سنبھالنے اور وقت دینے پر زیادہ توجہ دیں گی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کن دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے؟

غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین سے دور ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہاں وہ اشتہارات بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

غنا علی ٹی وی شوز اور دیگر شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم انہیں چند سال سے اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔