اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

"حماس ہھتیار ڈال کر غزہ کی پٹی سے نکل جائے” نیتن یاہو کی دھمکی

30 مارچ, 2025 16:49

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے حماس کی قیادت کو نکالنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں، اس شرط کیساتھ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حکومت کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ آج 3 حوالے سے بات کروں گا، سب سے پہلے حماس ، پھر حزب اللہ اور آخر میں حوثی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ گذشتہ رات اکٹھا ہوئی تھی اور اس نے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حماس کے خاتمے کا عمل تیز ہوسکے اور ہمارے یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہو۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ غزہ کو خریدنے پر قائم، علاقے کو رئیل اسٹیٹ سائٹ بھی قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کیخلاف فوجی آپریشن کامیاب رہا اور یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات جنگ کے سائے میں ہورہے ہیں، تاہم اسکی شرط ہے کہ حماس کی قیادت کو نکالنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں لیکن ہتھیار ڈالنے کے بعد۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا دعویٰ کہ ہم مذاکرات نہیں کر رہے ہیں، یہ درست نہیں۔ ہم جنگ کے سائے میں مذاکرات کررہے ہیں۔ دوسرا ہم غزہ کی پٹی میں سیکیورتی سنبھالیں گے اور پھر "رضاکارانہ ہجرت” کے حوالے سے ٹرمپ کے منصوبے کو فعال کریں گے، ہمارا یہ پلان ہے جس کو ہم چھپاتے نہیں ہیں، ہم کسی بھی وقت اس کو زیر بحث لانے کیلئے تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔