ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

صدر مملکت آصف زردای کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

01 اپریل, 2025 18:13

صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق  صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا اور  ان کے میڈیکل ٹیسٹ  بھی کیے گئے ہیں۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی میں جاری ہے۔

آصف علی زرداری اس وقت اسپتال کی چھٹی منزل پر ایگزیکٹیو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال کے باہر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور پولیس کے اہم اہلکاروں کو حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

اسپتال کے عملے کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کئی سینئر رہنما بھی اسپتال میں موجود تھے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔