جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

حکومت نے کار سروس اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی

05 اپریل, 2025 18:22

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی کا عملدآمد فوری ہوگا، پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے، نئے سروس اسٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔