جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

اسلام آباد امریکا اور برطانیہ کے مشہور شہروں سے بھی محفوظ قرار

30 اپریل, 2025 20:00

عالمی ویب سائٹ نومبیو نے دنیا بھر کے 380 شہروں کے لیے اپنی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں اسلام آباد کو 380 شہروں میں 93 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جس کا سیفٹی انڈیکس اسکور 67.9 ہے۔

ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن کے طور پر نامزد کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

2025 میں ڈکیتی کے واقعات میں 19 فیصد چوری کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں 22 فیصد اور قتل کے واقعات میں 17 فیصد ہوئی۔

پولیس حکام نے کہا کہ مجموعی طور پر 2024 کے مقابلے میں 2025 میں 600 کم جرائم رپورٹ ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔