اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

چیئرمین ریڈکریسنٹ کا متاثرینِ سیلاب کیلئے ریلیف اقدامات کا اعلان

27 اگست, 2025 21:03

گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر عمران ندیم نے آج حشوپی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سےہورچس/ متاثرہ علاقوں، نالے کی تباہ حالی، کٹاؤ اور عوامی نقصانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متاثرہ گھروں، فصلوں اور نالے کے خطرناک بہاؤ کا معائنہ کرتے ہوئے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ عمران ندیم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جوں ہی پانی کا بہاؤ کم ہوگا، نالے کی صفائی کے لیے ایکسکیویٹر کی فراہمی میں بھرپور تعاون کریں گے، تاکہ نالہ کی صفائی اور بحالی کا عمل تیز ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ابھی میں حکومت میں نہیں ہوں، لہٰذا میں خود حفاظتی بند کی تعمیر کا وعدہ نہیں کر سکتا، مگر میں مختلف این جی اوز اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے مکمل کوشش کروں گا ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کی ٹیم جلد حشوپی آئے گی، متاثرہ علاقوں کا اسسمنٹ کرے گی، اور کہ متاثرہ مکانات اور فصلوں کا جائزہ لیا جائے۔ان کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
عمران ندیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور موجودہ صورتحال میں بھی ہم صرف دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام نے ان کے دورے اور اعلانات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔