عراق میں اسرائیلی فوجی اڈے کی اطلاع دینے والے چرواہے کو شہید کردیا گیا

عراق کے صحرا میں اسرائیل کے ایک خفیہ فضائی اڈے کی موجودگی کا انکشاف کرنے والے عراقی چرواہے اسرائیلی فوج نے شہید کردیا۔
مغربی عراق کے صحرائی علاقے النخیب سے 44 کلومیٹر جنوب میں ایک خشک جھیل کی تہہ پر اسرائیل کی جانب سے تعمیر کردہ 1.9 کلومیٹر طویل خفیہ فضائی پٹی کا انکشاف ہوا تھا۔
سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ رن وے 23 فروری کے بعد تعمیر کیا گیا، جو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے صرف پانچ روز قبل کا وقت ہے۔ یہ مقام اسی خفیہ اسرائیلی فوجی چوکی کے ساتھ واقع ہے، جس کا ذکر پہلے بھی عالمی میڈیا میں آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملوں کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال، صحرا میں اسرائیلی خفیہ فوجی اڈے کا انکشاف
اس انکشاف نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں کیونکہ اسرائیل اور عراق کے درمیان نہ تو کوئی سفارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی فوجی معاہدہ موجود ہے۔
اسرائیل نے عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغداد کی اجازت کے بغیر اس کی سرزمین کو ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا۔
اس خفیہ اڈے کا انکشاف سب سے پہلے ایک مقامی عراقی چرواہے عواد الشمری نے مارچ میں کیا تھا، جس نے حکام کے علم میں آنے سے پہلے ہی اس مقام کو ڈھونڈ لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں اسرائیلی افواج نے اس چرواہے کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسے ہلاک کر دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











