پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

09 ستمبر, 2025 11:38

لاہور ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق تمام ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز پر نصب کیمرے 24 گھنٹے فعال رہیں گے اور انہیں بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ نئے پالیسی فریم ورک کے تحت اب بغیر ویڈیو شواہد کے کسی امیدوار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ صرف 15 دن تک محفوظ رکھی جاتی تھی، جس کی وجہ سے شکایات پر کارروائی میں مشکلات پیش آتی تھیں، تاہم اب یہ ریکارڈنگ مستقل بنیادوں پر سیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا سینٹر میں محفوظ کی جائے گی۔ ڈی آئی جی وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے غیر تربیت یافتہ اور سفارش پر لائسنس حاصل کرنے والوں کا راستہ بند ہو جائے گا۔

کیمرے اور گاڑیوں میں نصب سینسرز خودکار طریقے سے ٹیسٹ کے دوران ہونے والی غلطیوں کا پتہ لگائیں گے، جس سے صرف اہل اور قابل افراد ہی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ بار بار آنے والی شکایات اور موجودہ ٹیسٹنگ سسٹم کی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد پر مبنی نگرانی اور آڈٹ سے اصلاحی اقدامات ممکن ہوں گے، جس سے نظام میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔