موٹرسائیکل سواروں کیلئے اہم خبر؛ بڑا اعلان ہوگیا

Government Gives Big Good News to Motorcycle Owners Ahead of Eid
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر موٹرسائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس درست اور قانونی ہونا چاہیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے ملز، فیکٹریز، انڈسٹریز اور دیگر اداروں کو ہدایت دی ہے کہ اپنے ملازمین کو ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنے کو کہا جائے۔ ہر موٹرسائیکل پر قانونی نمبر پلیٹ لازمی نصب کی جائے جبکہ ہیڈ لائٹس، ٹیل لائٹس، انڈیکیٹرز، چین کور اور سائیڈ مررز کی موجودگی اور درستگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ ایس اوز اور ڈی ایس پیز کو ذاتی طور پر دورے کر کے ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ٹریفک حادثات اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی بلکہ سڑکوں پر حفاظتی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











