پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی

09 ستمبر, 2025 15:08

اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی تصنیف کی تقریب رونمائی کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعزاز احمد چودھری نے پاکستان کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نطریئے کے تناظر میں دیکھنا چاہئے، پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لئے کلیدی کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا، پاک فوج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، بھارتی حکومت اب دنیا میں دہشت گردی میں ملوث ہے، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں سکھوں کے قتل کے واقعات بھارتی دہشت گردی کا واضح ثبوت ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے دنیا میں اپنا نقطہ نظر موثر انداز میں پیش کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہماری افواج نے پاکستان کو ہی نہیں دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔