بدھ، 11-فروری،2026
بدھ 1447/08/23هـ (11-02-2026م)

کراچی میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

05 دسمبر, 2025 12:09

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ایک نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ کھلے مین ہول میں گر گئی، تاہم جائے وقوع سے گزرنے والے شہری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عنایہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی اور نجی اسکول کے قریب کھلے مین ہول میں گر گئی۔

شہری کی بروقت مدد سے بچی کی جان بچ گئی، جبکہ حکام کو اس علاقے میں کھلے مین ہول کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔