اتوار، 24-مئی،2026
اتوار 1447/12/07هـ (24-05-2026م)

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

12 دسمبر, 2025 11:00

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔

عالمی بینک نے بتایا کہ اس فنڈ سے پنجاب میں شہری انتظامیہ کی ادارہ جاتی اور مالی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پی آئی سی پی پروگرام کے تحت یہ منصوبہ پنجاب کے 16 شہروں میں شروع کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پروگرام سیوریج سسٹمز، پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں بھی مدد فراہم کرے گا، تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ پانی کی سہولت میسر ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔