سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Big News for Government Employees: Government Approves Major Decision
لاہور: پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پیڈا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کو منظوری دے دی، جس میں ریٹائرڈ سرکاری افسران کے خلاف انکوائری کے قوانین میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ بل کے منظور ہونے کے بعد دو سال کے بعد پیڈا کارروائی ختم ہونے سے متعلق قانونی سقم ختم ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل کے متن کے مطابق، ریٹائرمنٹ کے بعد انکوائری اگر دو سال میں مکمل نہ ہو تو اب کارروائی خود بخود ختم نہیں ہوگی۔ پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی مدت بڑھانے کا اختیار مجاز اتھارٹی کو دے دیا گیا ہے، جو تحریری وجوہات کے ساتھ انکوائری میں توسیع کر سکے گی۔
پنجاب اسمبلی کے مطابق پیڈا انکوائری اب کسی مخصوص مدت کی پابند نہیں رہے گی اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف پیڈا کارروائی کئی سال تک جاری رہ سکے گی۔ عدالتی فیصلوں کے باعث ختم ہونے والی پیڈا کارروائیوں کے مسئلے کا بھی اب حل نکال لیا گیا ہے۔
آئندہ مراحل میں پیڈا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد گورنر کو بھیجا جائے گا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یہ بل قانونی حیثیت اختیار کر لے گا اور پیڈا قوانین میں نئے ضابطے نافذ العمل ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








