غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کردیا، وزیراعظم

غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کردیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کردیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پچھلے سال کے رمضان پیکیج کی شفافیت اور کارکردگی کا مستند آڈٹ ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں رپورٹ پر ستائش کی گئی اور غریب عوام کو اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام کے قیام کو سراہا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے استحصال کے رائج نظام کو شفاف اور مؤثر نظام میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رمضان کے لیے زیادہ مؤثر پیکیج اور سفارشات تیار کی جائیں۔
اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد کے حق سے محروم ہونے کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل والٹس کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیش لیس معیشت کے حصول کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے اسٹیٹ بینک کی رمضان پیکیج کی تقسیم میں شمولیت کو کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے میں اہم قدم قرار دیا۔
اجلاس میں مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ کے نظام کے قیام پر بھی زور دیا گیا تاکہ رمضان پیکیج کی فراہمی شفاف اور منظم انداز میں یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ غریبوں کی مالی معاونت اور سماجی آسودگی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









