جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ایک شخص نے ملکی خارجہ پالیسی کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا، عطا تارڑ

09 جنوری, 2026 15:20

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ملکی خارجہ پالیسی کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال 2025 معاشی میدان میں پاکستان کے لیے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے، ایک ایسا وقت تھا جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، تاہم حکومت نے معیشت کو سنبھالا اور اب اس کے مثبت ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے، اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے جبکہ حکومتی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ بین الاقوامی پروازیں شروع ہو چکی ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے فتح کے جھنڈے گاڑے۔  2025 ہر حوالے سے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ایک شخص نے ملکی خارجہ پالیسی کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایسی حکومت مسلط ہے جن کے ذہن چھوٹے ہیں اور جو خواتین کو طعنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ٹی ٹی پی کا نام لیتے ہوئے ڈر لگتا ہے اور ٹی ٹی پی ان پر کبھی حملہ نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے اور قوم جو خمیازہ بھگت رہی ہے اس کے پیچھے تحریک انتشار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے، دہشت گردوں کا تعاقب کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی والے کالعدم ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کرتے ہیں اور پی ٹی آئی والوں پر حملہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے استثنیٰ لیا ہوا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔