جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان اور امریکا کے درمیان 13 ویں مشترکہ فوجی مشق کا آغاز، آئی ایس پی آر

10 جنوری, 2026 11:31

 پاکستان اور امریکا کے درمیان 13 ویں مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز 9 جنوری کو پبی میں ہوا۔ دو ہفتے پر مشتمل اس مشق میں پاک امریکا کے پیشہ ور فوجی دستے شریک ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کے دوران شہری جنگ میں نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مشق کا مقصد آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقہ کار کی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ یہ مشق امن و استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے عزم کی عکاس ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔