دہشت گردوں کا اسلام، انسانیت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، عطا تارڑ

دہشت گردوں کا اسلام، انسانیت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام، انسانیت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کے سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، ملک میں امن کے قیام کے لیے علما کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کل پشاور کا دورہ کرے گی۔ عطا تارڑ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا اسلام، انسانیت اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ امن دشمن عناصر بھارتی فنڈز لے کر پاکستان میں دھماکے کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت ہر دوسرے دن بھارت جا کر مذاکرات کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









