صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کردیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
آرڈیننس کے تحت اسلام آباد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی سطح پر تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی جائیں گی۔
آرڈیننس کے مطابق ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئرز ہوں گے۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کرے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ہر یونین کونسل 9 جنرل کونسلرز اور 4 مخصوص نشستوں پر مشتمل ہو گی۔ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد کی کارپوریشنز کی مدت چار سال ہو گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









