ٹانک؛ تھانہ گومل کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکا، 6 پولیس اہلکار شہید

Tank: Explosive blast in the limits of Gomal police station, 6 police personnel martyred
ٹانک میں تھانہ گومل کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے باعث 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اے پی سی گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ دھماکا ہوا جس کے باعث 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
صدر آصف زرداری کا ڈی آئی خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹانک میں دھماکے کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔ انہوں ںے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکومت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









