بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

کراچی؛ صدر میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار

14 جنوری, 2026 12:32

کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی، جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کے ایک افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے حملہ کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھکے دینے سے پولیس افسر زمین پر گر گیا، جبکہ دیگر ٹھیلے والے اور ٹریفک پولیس اہلکار بیچ بچاؤ میں مصروف رہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم عبد القادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے مزید کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔