فتنہ الخوارج کا نشانہ خیبرپختونخوا ہے، چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی

مئی میں پاکستان کو فتح اللہ تعالیٰ کی مدد، قوم اور فوج کے اتحاد سے حاصل ہوئی، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ملک کے علماء پہلے ہی خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اسلام اور شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی اور علما ہمیشہ افواج، ریاست اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی کو روکنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کی رہنمائی اور عوامی شعور ضروری ہے۔
دوسری جانب مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ گریٹر افغانستان کی مذموم مہم جاری ہے اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے خوارج سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
علما کا مؤقف ہے کہ مذہبی اور اخلاقی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ریاست اور عوام کو اس کے خلاف متحد رہنا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









