پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

PIA Gives Passengers Big Good News
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کے ساتھ تاریخی اشتراک کرتے ہوئے مسافروں کے لیے ایئر ٹو ریل سہولت متعارف کروادی ہے۔
اس نئی سروس کے تحت مسافر ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ریل کے ذریعے سفر کر سکیں گے، جس سے بین الاقوامی سفر میں سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر اب ریل کے ذریعے کینیڈا کے آٹھ اہم شہروں تک آسانی سے جا سکیں گے۔ برطانیہ میں بھی مسافروں کو ایئر ٹو ریل سروس کے ذریعے پچاس سے زائد شہروں تک رسائی میسر ہوگی۔
مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے مشترکہ ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کے سفر کو آسان بنانا اور وقت کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









