مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل، تاریخ سامنے آ گئی

Junaid Safdar’s second marriage: Wedding dates and bride’s identity revealed
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد عوام میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔
وائرل کارڈ کے مطابق جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے اور شادی سابق وفاقی وزیر شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پائی ہے۔
تاہم اس حوالے سے ابھی تک شریف خاندان یا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی نجی زندگی ماضی میں بھی عوام کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ موجودہ معاملے کی حتمی صورتحال تب ہی واضح ہو سکے گی جب شریف خاندان باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









