پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

A delegation of World Liberty Financial USA led by Zachary Witkoff, Chief Executive Officer called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif.
پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت لانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو مضبوط بنانا اور جدید ادائیگی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دوسری جانب ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں عالمی سطح پر بڑھتی دلچسپی خوش آئند ہے اور ملک آہستہ آہستہ عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔
اس موقع پر زچری وٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعاون میں سرحد پار مالی لین دین، زرمبادلہ کے حصول اور ادائیگی کے جدید طریقہ کار کو شامل کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









