کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی

کیا اب بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی گاڑیاں پاکستان لاسکیں گے؟ بڑی خبر آگئی
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔
وزارتِ تجارت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب پرسنل بیگج اسکیم کے ذریعے گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔
ترمیم شدہ پالیسی کے مطابق بیرونِ ملک سے گاڑیاں اب صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس یا تحفہ اسکیم کے تحت ہی منگوائی جا سکیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد درآمدی نظام کو شفاف بنانا اور غیر ضروری درآمدات پر قابو پانا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ درآمد کی جانے والی گاڑی ایک سال تک کسی دوسرے شخص کے نام منتقل نہیں کی جا سکے گی۔
مزید یہ کہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ مدت 700 دن تھی، جسے بڑھا کر اب 850 دن کر دیا گیا ہے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے کم از کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیار پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ غیر معیاری اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں ملک میں نہ آ سکیں۔
ٹرانسفر آف ریذیڈنس اسکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑی اسی ملک سے منگوائی جا سکے گی جہاں سمندر پار پاکستانی مستقل طور پر مقیم ہو۔ اس شرط کا مقصد اسکیم کے غلط استعمال کو روکنا بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس تجویز پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اکتوبر 2025 میں ابتدائی غور کیا تھا، جس کے بعد مختلف وزارتوں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ وزارتِ تجارت اور ایف بی آر نے اسکیموں کو برقرار رکھنے کی حمایت کی، جبکہ کچھ اداروں نے ان کے خاتمے کی تجویز دی۔ آخرکار حکومت نے ترامیم کے ساتھ پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









