جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

ایران سے متعلق تنازعات کا پُرامن حل چاہتے ہیں، پاکستانی مندوب

16 جنوری, 2026 09:09

پاکستان نے ایران اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ موجودہ بحران کا حل طاقت کے بجائے مکالمے اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران سمیت پورے خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کے تنازع کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

پاکستانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مستحکم اور پرامن ایران نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ ایران میں موجودہ صورتحال جلد معمول پر آئے گی اور بیرونی دباؤ اور اندرونی بے چینی میں کمی واقع ہوگی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی حمایت کرتا رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔