جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

16 جنوری, 2026 13:29

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور حصہ ڈالا اور اس وقت ملک میں قومی پیغام امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے وقت لاکھوں لوگ وطن کے خاطر قربان ہوئے اور پاکستان کا قیام سب کو بلا تفریق حقوق دینے کے مقصد کے تحت ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہترین وسائل عطا کیے ہیں اور ملک کے پاس کھربوں ڈالر کے قدرتی وسائل موجود ہیں۔

شہباز شریف نے ملک سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے، اور قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی جرات اور بہترین حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اور بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک نہیں بھولے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔