جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

حکومت عوام کو صحت سہولیات کا حق دہلیز پر فراہم کررہی ہے، وزیر اعظم

16 جنوری, 2026 16:36

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو صحت سہولیات کا حق دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ  پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے لیے اہم دن ہے، صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، حکومت عوام کو صحت سہولیات کا حق دہلیز پر فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں نواز شریف نے یہ پروگرام شروع کیا تھا، اس پروگرام کو ازسر نو شروع کیا جارہا ہے، صحت ہوگی تو کھیلوں میں کامیابیاں ملیں گی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحت ہوگی تو مخالفین کو شکست دے سکیں گے، امید ہے عوام کے اچھے علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔