سرگودھا میں دھند کا کہر، منی ٹرک نہر میں جاگرا؛ 14 افراد لقمہ اجل بن گئے

سرگودھا میں دھند کا کہر، منی ٹرک نہر میں جاگرا؛ 14 افراد لقمہ اجل بن گئے
سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثہ تحصیل کوٹ مومن کے علاقے گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا جہاں حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث ایک منی ٹرک بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گیا اور خشک نہر میں جا گرا۔
ریسکیو حکام کے مطابق منی ٹرک میں 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ٹرک کے نیچے دبنے سے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال پہنچنے کے بعد مزید 7 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











