ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

خیبر پختونخواہ کی غیور عوام دشمن کے سامنے ایک بہت بڑی طاقت ہیں، کور کمانڈر لاہور

17 جنوری, 2026 11:44

خیبرپختونخواہ میں جاری نیشنل ورکشاپ کے شرکاء کی لاہور آمد پر لاہور کور کمانڈر کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پاک فوج دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخواہ کی غیور عوام دشمن کے سامنے ایک بہت بڑی طاقت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص و معرکہ حق کی کامیابی کے بعد آج دنیا میں پاکستان ایک مختلف پہچان رکھتا ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کور کمانڈر کی عزت افزائی اور پرتپاک استقبال پر ان کے شکر گزار ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔