بارش برسانے والا نیا طاقتور ترین سسٹم ملک میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

New spell of rain!!! Meteorological Department's major prediction for Karachi
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کل تک بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی علاقوں میں چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم اور باغ میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں پونچھ اور حویلی میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں مزید برفباری متوقع ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل شروع ہو گیا ہے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، کان مہترزئی، مسلم باغ اور چمن میں بارش اور برفباری جاری ہے، جس سے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بلوچستان کے متعلقہ اضلاع میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 24 گھنٹے فعال ہیں اور خوراک، کمبل اور دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










