برطانیہ میں اسکلڈ ورکرز کیلئے بڑی سہولت، پی آئی اے کا بھی اہم اعلان

Big News for People Planning to Travel to the UK
لندن: برطانیہ میں ورک پرمٹ پر کام کرنے والے اسکلڈ ورکرز کے لیے اہم تبدیلی سامنے آگئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت وہ موجودہ ویزا کی مدت کے دوران اپنے موجودہ اسپانسر تک محدود رہنے کے بجائے دیگر جگہوں پر بھی ملازمت کرسکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے تحت اسکلڈ ورکرز کو زیادہ گھنٹے کام لینے، پاسپورٹ ضبط کرنے یا کم اجرت دینے جیسے معاملات میں اپنے اسپانسر کے خلاف شکایت کرنے کا بھی حق حاصل ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اسکلڈ ورکرز سے متعلق نئے قواعد 8 اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گے۔ اس تبدیلی کا مقصد ورک پرمٹ پر موجود غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں استحصال سے بچانے کے لیے مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی ایئرلائن کے مطابق 27 اکتوبر 2026 سے پاکستان اور لندن کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق ان میں سے 5 پروازیں اسلام آباد سے لندن کے لیے جبکہ 2 پروازیں لاہور اور لندن کے درمیان چلائی جائیں گی۔ اس وقت قومی ایئرلائن لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں میں اضافہ مسافروں کے اعتماد اور برطانیہ جانے والے روٹس پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر مسافروں کو لندن کے سفر کے لیے مزید سہولیات اور انتخاب میسر آئے گا۔
واضح رہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کو مختص کیے گئے بعض سلاٹس پی آئی اے کو واپس مل چکے ہیں، جس کے بعد قومی ایئرلائن کے لیے پاکستان سے لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











