ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری: بڑے گیس کے ذخائر دریافت

26 جنوری, 2026 13:55

 (26 جنوری 2026): پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ گیس کے بڑے ذخائر بلوچستان میں دریافت کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ ذخائر کلچاس ساؤتھ بلاک میں دریافت ہوئے، جہاں ماری انرجیز کی تِبری ون کنویں نے گیس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

کمپنی کے اعلامیے کے مطابق تِبری ون کنواں ضلع بارکھان میں کھودا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹ میں کنویں سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس فلو رپورٹ ہوئی، جبکہ ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 561 پی ایس آئی ریکارڈ کیا گیا۔

ماری انرجیز نے اس دریافت کی اطلاع اسٹاک مارکیٹ کو بھی دے دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مزید ٹیسٹنگ جاری ہے تاکہ گیس کی مکمل پیداواری صلاحیت کا تعین کیا جا سکے۔

مزید برآں، ماری انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملکی ہائیڈرو کاربن وسائل کی تلاش جاری رکھے گی تاکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔