ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

26 جنوری, 2026 14:57

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی میں تاخیر کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا ہے۔

 عدالت نے پنجاب سروس ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اہل افسر فخر مجید کو پہلی محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کے دن سے پروموشن کا حق بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مشترکہ بنچ نے سنایا اور تحریری فیصلہ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی تاخیر یا غفلت کی سزا ملازم پر عائد نہیں کی جا سکتی۔ فخر مجید کا پروموشن 21 جنوری 2012 سے مؤثر قرار دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب سروس ٹریبونل نے ان کی اپیل پہلے مسترد کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اہل ملازمین کو بروقت پروموشن کے لیے محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی میں شامل کیا جائے اور تاخیر یا لاپروائی ان کے حقوق متاثر نہ کرے۔

عدالت نے سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پروموشن کے عمل کو وقت پر مکمل کریں تاکہ ملازمین کو انتظامی ناکامی کی وجہ سے نقصان نہ ہو۔ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی اور ترقی کے عمل میں شفافیت کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔