نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
کراچی: بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے پاکستان میں اب تک نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت نے عوام کو خبردار کیا کہ وائرس کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں:
بخار
سر درد
کھانسی
جسم میں درد
متلی اور الٹی
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جس میں متاثرہ جانوروں یا ان کے فضلے کے ساتھ رابطہ شامل ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی اسپتال الرٹ ہیں اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی وزارت صحت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ کیس سے فوری نمٹا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












