جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

کیا آپ بھی زیادہ سوچنے کی عادت سے پریشان ہیں؟ فوری سکون کیلئے یہ طریقے آزمائیں

05 فروری, 2026 14:25

زندگی کی تیز رفتاری اور روزمرہ کے مسائل اکثر لوگوں کے ذہن کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔

چھوٹی چھوٹی باتوں پر بار بار سوچنا، جسے ماہرین اوور تھنکنگ کہتے ہیں، ذہنی تھکن اور اضطراب کا سبب بنتا ہے۔ یہ سوچ عام طور پر ماضی کی غلطیوں یا مستقبل کی فکروں کے گرد گھومتی رہتی ہے۔ اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو یہ نہ صرف توجہ متاثر کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مسائل پر سوچنا اور حد سے زیادہ سوچنا دو الگ چیزیں ہیں۔ مسائل پر سوچ کر حل تلاش کیا جا سکتا ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ سوچنے سے صرف خوف، تناؤ اور پریشانی پیدا ہوتی ہے۔

زیادہ سوچ سے بچنے کے طریقے

  1. اپنے خیالات سے آگاہ رہیں:

اکثر ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم ضرورت سے زیادہ سوچ رہے ہیں۔ سب سے پہلے اپنے ذہن کو یہ باور کروائیں کہ آپ بلاوجہ کسی بات پر الجھے ہوئے ہیں۔ آگاہی ہی قابو پانے کا پہلا قدم ہے۔

  1. پانچ منٹ کا اصول:

اگر دماغ کسی مسئلے میں الجھ جائے تو خود سے کہیں، "میں صرف اگلے پانچ منٹ اس پر سوچوں گا۔” پانچ منٹ کے بعد کسی اور سرگرمی میں مشغول ہو جائیں۔

  1. حال میں جینا سیکھیں:

زیادہ سوچنا ماضی اور مستقبل سے جڑا ہوتا ہے۔ حال میں جینے کی عادت ڈالیں۔ گہرے سانس لیں، مراقبہ کریں اور ماحول کی آوازوں اور لمس پر توجہ دیں۔

  1. خیالات نوٹ کریں:

اکثر خیالات دماغ میں بے ترتیب ہوتے ہیں۔ اپنے تمام خیالات کاغذ پر لکھیں۔ یہ دماغ کو آرام دیتا ہے اور غیر ضروری سوچوں سے بچاتا ہے۔

  1. پرفیکشن کا خیال ترک کریں:

کسی بھی انسان کے لیے کامل ہونا ممکن نہیں۔ غلطیاں سب کرتے ہیں۔ پرفیکشن کی بجائے آگے بڑھنے اور مسئلہ حل کرنے پر توجہ دیں۔

  1. جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہیں:

دماغ کو مصروف رکھنا ضروری ہے۔ ورزش، رقص، پینٹنگ یا کوئی پسندیدہ مشغلہ اپنائیں۔ اس سے دماغ فالتو اور بلاوجہ سوچوں سے دور رہتا ہے۔

  1. مسئلہ نہیں، حل پر فوکس کریں:

"what ifs” کے چکروں میں نہ پھنسیں۔ مسئلے کے بجائے اس کے حل پر توجہ دیں۔ وقت کے ساتھ یہ عادت آپ کی سوچ کو مثبت سمت میں لے جائے گی۔

یہ آسان طریقے دماغ کو منظم رکھتے ہیں، ذہنی سکون بڑھاتے ہیں اور حد سے زیادہ سوچ سے بچاتے ہیں۔ اس سے توجہ میں بہتری آتی ہے اور زندگی میں توازن قائم رہتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔