لاہور میں بسنت کے دوران افسوسناک واقعات، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

لاہور میں بسنت کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ میں سکھ نہر کے قریب 25 سالہ علی رشید کٹی ہوئی پتنگ اتارنے کے لیے بجلی کے کھمبے پر چڑھا، جہاں کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز فائیو میں پتنگ کی تیز دھار ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہو گیا۔ اسی طرح گلشن راوی میں بھی پتنگ کی ڈور لگنے سے 8 سالہ ارسہ اور 45 سالہ شبیر زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہو گیا، جبکہ گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











